ویب ڈیسک: نیویارک کی پہلی خاتون گورنر کی تقرری ہو چکی ہے۔ کیتھی ہاکول ہمہ جہت سیاسی تجربے کی حامل ایک امریکی خاتون سیاست دان ہیں۔ انھوں نے نیو یارک کی سٹی کونسل سے واشنگٹن کے کیپٹل ہل کے لیے بڑی تگ و دو کے ساتھ دلچسپی پر مبنی سفر طے کیا۔
اینڈریو کوومو نیو یارک کے گورنر تھے جن پر جنسی ہراسانی کا سکینڈل بنا اور بالآخر ان کو مستعفی ہونا پڑا جس کے بعد ‘کیتھی ہاکول’ کو یہ منصب سونپا جا رہا ہے۔ کیتھی ہاکول کی عمر 62 سال ہے اور انھوں نے سابق گورنر کے استعفی کو درست فیصلہ قرار دیا تھا۔
I agree with Governor Cuomo's decision to step down. It is the right thing to do and in the best interest of New Yorkers.
As someone who has served at all levels of government and is next in the line of succession, I am prepared to lead as New York State’s 57th Governor.
— Kathy Hochul (@LtGovHochulNY) August 10, 2021
انھوں نے اس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ میں لکھا کہ کوومو کا مستعفی ہونے درست اور نیو یارک کے بہترین مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مختلف منصبوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں لہذا ریاست نیویارک کے 57 ویں گورنر کے طور پہ عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔
نئی گورنر 14 سال ہیمبرگ کی سٹی کونسل کی ممبر رہیں جو ان کے آبائی شہر بفیلو میں واقع قصبہ ہے۔ ہیمبرگ کی آبادی 55 ہزار ہے جبکہ نیو یارک سے 6 گھنٹوں کی پر واقع ہے۔
The promise I make to all New Yorkers, right here and right now, I will fight like hell for you every single day.
I will travel the state to meet you, to listen to you and assure you that I’ve got your back.
I am prepared to lead. pic.twitter.com/KuUJeEHAYp
— Kathy Hochul (@LtGovHochulNY) August 11, 2021
ڈیموکریٹک سے تعلق رکھنے والے سیاست دان جوآن کسنر کے مطابق ہاکول کی پرورش ہیمبرگ میں ہوئی۔ انھوں نے فخریہ انداز میں کہا کہ ہاکول نیو یارک کی پہلی خاتون گورنر بن گئیں۔ 1997 سے 2007 تک سٹی کونسل میں وہ ایک ساتھ تھے۔
بعد ازاں 2008 میں نیو یارک کے اس وقت کے گورنر ایلیوٹ سپٹزر ان ایری کاؤنٹی کا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا۔ 2011 میں ہاکول کو کانگریس کا ٹکٹ ملا جس پر الیکشن لڑتے ہوئے انھوں نے 40 سالہ ریکارڈ توڑ کر سیٹ جیتی۔