کورونا وائرس سے مزید 79مریض جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کوروناسے 79مریض جابحق ہوئے .

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 4619 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 86236 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 79411مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 1089913مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں. ملک بھر میں کورونا سے تاحال24266اموات ہو چکی ہیں. 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 59504ٹیسٹ کئے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں