تکذیب نکاح کیس؛اداکارہ میرا کو مزید شواہد جمع کرانیکی مہلت

لاہور(پبلک نیوز)‌سیشن کورٹ لاہور میں‌اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت کے دوران عدالت نے ادکارہ میرا کو مزید شواہد جمع کرانے کی مہلت دے دی .

عدالت نے ادکارہ میرا کو 9ستمبر تک اضافی شواہد جمع کروانے کا حکم دے دیا . ادکارہ میرا نے تکذیب نکاح کی اپیل میں مزید شواہد جمع کرانے کی درخواست دائر کی تھی. ایڈیشنل سیشن جج سلابت جاوید نے میرا کی اپیل پر سماعت کی، اداکارہ نے موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا ۔عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا ۔عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں