اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے افغان سر زمین کا استعمال ہونا افسوسناک ہے۔ پاکستان، خطہ میں تعمیر و ترقی اور روابط کے فروغ کے لیے قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے۔
مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت رزاق داؤد اور دیگر کونسل ارکان نے شرکت کی۔ دوران اجلاس افغانستان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال سمیت اہم سفارتی امور پر مشاورت کی گئی۔
دوران اجلاس پاکستان میں کورونا کی موجودہ صورتحال، وبا کے معاشی مضمرات اور ان سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن سمیت ہماری موثر حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کی شرح میں بہت کمی آئی ہے۔
مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا اجلاس
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر،وفاقی وزیر خزانہ، شوکت ترین، مشیر تجارت رزاق داؤد، اور دیگر اراکین کونسل کی شرکت
دوران اجلاس افغانستان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال سمیت اہم سفارتی امور پر مشاورت کی گئی pic.twitter.com/4kZEFfFgh7
— PTI (@PTIofficial) August 13, 2021
اجلاس کے دوران وزیر خارجہ نے داسو واقعہ کی تحقیقات میں اب تک سامنے آنے والی پیش رفت سے کونسل ارکان کو آگاہ کیا۔