پبلک نیوزکی جانب سےپاکستان کا75واں یوم آزادی مبارک

آج 14 اگست ہے، پاکستان کا کی آزادی کا دن، پبلک نیوز کی جانب سے پاکستان کا 75واں یوم آزادی دنیا بھر میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو مبارک، آج پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں مقیم پاکستانی اپنے ملک کی آزادی کی خوشی میں جشن آزادی منا رہے ہیں۔

رواں برس جشن آزادی کو محرم الحرام کے احترام میں سادگی سے منانے کر اعلان کیا گیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی پر وزیر اعظم عمران خان کے مشیر ملک امین اسلم کا اپنے خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ اس سال یوم آزادی کو وزیر اعظم کے گرین پاکستان وژن کے تحت منائیں۔


75ویں یوم آزادی پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح، تحریک پاکستان کے رہنماؤں، کارکنان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اپنے 74 سالہ سفر کے دوران ہم محنت، قربانیوں اور قوم کے تعاون سے مختلف چیلنجز میں سرخرو ہوئے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یوم آزادی 14 اگست 2021 کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہراتے ہوئے ہمیں ایمان ،اتحاد تنظیم کی قومی اقدار کو سربلند رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کرنا چاہئے جس کا تصور قائد اعظم محمد علی جناح نے پیش کیا تھا ۔ہم نے ایک متحد،پرامن اور پرعزم قوم کی حیثیت سے ابھرنے کے لئے اپنی تاریخ کے سفر میں کٹھن چیلنجز عبور کئے ہیں حتیٰ کہ آج بھی اندرون ملک بعض درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ خطہ کی بدلتی صورتحال ہمارے اس عزم کا امتحان ہے۔ ہروقت کی طرح ہم اپنے عزم صمیم کی بدولت ان رکاوٹوں پر قابو پالیں گے اور مضبوط تر قوم کے طور پر ابھریں گے۔


قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 14 اگست کی مناسبت سے بانیٔ پاکستان کے گھر اور اس کے اطراف کی سڑکیں تعمیر کروائیں۔ 14 اگست کی رات کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے گھر کھارادر آئے۔ انھوں نے وزیر مینشن پر قائد اعظم کے بنائے ہوئے مونیومنٹ کی نقاب کشائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں