لاہور(پبلک نیوز) مریم نواز نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں مبارکباد دی ہے.
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا یوم آزادی پر اپنے ٹؤئٹ میں کہنا تھا کہ اس ملک میں حقیقی معنوں میں آزادی کا سورج تب طلوع ہو گا جب ہر شہری آزاد ہوگا، ہر ادارہ خود مختار ہوگا,جب عدلیہ فیصلے کرتے وقت بلا خوف وخطر صرف حق اور سچ کا عَلم بلند رکھے گی.
انہوں نے کہا آزادی تب ہو گی جب عوام کے فیصلوں کو عزت دی جائے گی، انشاءاللّہ ہم وہ دن دیکھیں گے.
جشن آزادی مبارک
اس ملک میں حقیقی معنوں میں آزادی کا سورج تب طلوع ہو گا جب ہر شہری آزاد ہوگا، ہر ادارہ خود مختار ہوگا,جب عدلیہ فیصلے کرتے وقت بلا خوف وخطر صرف حق اور سچ کا عَلم بلند رکھے گی
اور جب عوام کے فیصلوں کو عزت دی جائے گی۔انشاءاللّہ ہم دیکھیں گے وہ دن 🇵🇰 pic.twitter.com/PuJJJcDA0i— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 13, 2021
واضح رہے کہ مریم نواز شریف حال میں ہی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی تھی اور تاحال انکا علاج جاری ہے. مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، تاہم ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے مریم نواز کی صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔