یوم آزادی پر پٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد (پبلک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجاویز وزارت خزانہ کو موصول ہو گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تجاویز پٹرولیم ڈویژن نے ارسال کیں۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پچاس پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پٹرول کے نرخوں میں پچاس پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل کے قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کا امکان ہے اور مٹی کے تیل کے نرخ بھی ایک روپیہ فی لٹر بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کرے گی۔

نئی قیمتوں پر عملدرآمد کل رات 12 سے ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی۔ لیوی میں ردو بدل نرخوں میں مزید تبدیلی کا باعث ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں