ویب ڈیسک: جمیکا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے جمیکا میں موجود ہے۔ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف ارکان خیریت سے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز بروقت شروع ہو گا۔
Thankfully, our men’s side are safe and sound after this morning’s earthquake in Jamaica and are ready for the third day of the ongoing Test, which will start on time.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 14, 2021
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ہینڈل سے زلزلہ اور کھلاڑیوں کے محفوظ ہونے کے حوالے سے تصدیق کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کھلاڑی خیریت کے ساتھ ہیں اور آج میچ کے تیسرے دن کا کھیل میں حصہ لیں گے۔
The Pakistan team proudly hoist the national flag on the eve of Independence Day 🇵🇰❤️
#WIvPAK | #IndependenceDay pic.twitter.com/bFjK9m7RVY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 13, 2021
خیال رہے کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز میں موجود ہے جہاں پر پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے قومی پرچم لہرایا گیا۔ قومی پرچم لہرائے جانے کی تصاویر پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں۔