اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا وائرس ویکسی نیشن کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے ایک اور انتہائی اہم اقدام کیا گیا ہے۔
این سی او سی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹر اتھارٹی (نادرا) کے اشتراک سے پاک کووڈ 19 ویکسی نیشن پاس ایپ لانچ کر دی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے اس کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا ڈیجیٹل والٹ قرار دیا ہے۔
NCOC in collaboration with NADRA (@NadraMedia) has launched Pak COVID-19 Vaccination Pass App, a digital wallet for COVID-19 vaccination certificate pic.twitter.com/htb2KsQPR4
— NCOC (@OfficialNcoc) August 14, 2021
اس حوالے سے این سی او سی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے تصدیقی ٹویٹ بھی جاری کی گئی ہے۔ گزشتہ روز نادرا کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ٹویٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ویکسینیشن سرٹیفکٹ کی تصدیق کے لیے نادرا کی نئی موبائل ایپ کووڈ 19 پاس کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ اس موبائل ایپ کے ذریعہ اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی یا حکومتی ادارے کسی بھی وقت ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی فوری تصدیق کر سکتے ہیں۔
ویکسینیشن سرٹیفکٹ کی تصدیق کے لئے نادرا کی نئی موبائل ایپ“Covid 19 Pass”کا اجرا
اس موبائل ایپ کے ذریعےاندرون و بیرون ملک سفرکرنے والے پاکستانی یا حکومتی ادارے کسی بھی وقت ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی فوری تصدیق کر سکتے ہیں۔
اب آپ ایپل ایپ سٹور یا گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ pic.twitter.com/BsQWYgUXJ2
— NADRA (@NadraMedia) August 13, 2021
واضح رہے کہ آپ ایپل ایپ سٹور یا گوگل پلے سٹور سے کووڈ 19 پاس کو بآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔