افغانستان میں صدارت کا آئینی امیدوار سامنے آگیا

کابل ( ویب ڈیسک ) افغانستان میں طالبان کے مقابلے میں صدارت کا ایک اور امیدوار سامنے آگیا ، نائب صدر امر اللہ صالح نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ افغان صدر اشرف غنی کی غیر موجودگی میں قانونی اور آئینی صدر ہیں اور وہ اس عہدے پر اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے صلاح مشورے میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں امر اللہ صالح نے لکھا کہ ”اسلامی جمہوریہ افغانستان کے آئین کی واضح شق کے مطابق صدر کی غیر موجودگی ، فرار یا موت کی صورت میں نائب صدر قائم مقام صدر ہوگا۔ میں ملک کے اندر موجود ہوں اورقانونی طور پر اس عہدےکا انچارج ہوں۔ میں اس پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے ملک کے تمام رہنماؤں سے مشاورت کر رہا ہوں“۔

یاد رہے کہ افغان صدر اشرف غنی مبینہ طور پر نوٹوں سے بھرے ہوئے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر افغانستان سے فرار ہو چکے ہیں جبکہ نائب صدر امر اللہ صالح کے بارے میں بھی ایسی ہی اطلاعات ہیں لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں ہی موجود ہیں اور صدارت کے امیدوار بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں