یوم عاشور پر سکیورٹی پلان پر عملدرآمدیقینی بنایا جائے

لاہور ( پبلک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اتحاد، اتفاق اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کا تقاضاہے، یوم عاشور پر وضع کردہ سکیورٹی پلان پر 100فیصد عملدرآمدیقینی بنایا جائے گا، کابینہ کمیٹی برائے امن وامان وضع کردہ پلان پر عملدرآمد کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھے۔

اپنے ایک بیان انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں یوم عاشور پر امن وامان کی فضا ء یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا گیا ہے، مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے چار درجاتی حصار بنانے کیلئے ہدایات دی گئی ہیں، پنجاب حکومت نے عزاداروں کی سہولت اور سکیورٹی کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے اختتام پذیر ہونے تک پولیس فورس اور متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود رہیں، فرائص کی ادائیگی میں مصروف پولیس فورس اور دیگر عملے کیلئے کھانے پینے کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں،پنجاب حکومت نے رواں برس گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں