پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 19 اگست 2021

پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد تک جا پہنچی،24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 373 نئے کیس رپورٹ،مہلک وائرس نے مزید 74 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 713 ہوگئی۔

ملک بھر میں یوم عاشورعقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی کی یاد میں ماتمی جلوس اور مجالس برپا، ہر شہر، شہرِ کربلا دکھائی دے رہاہے ، فضائیں غم حسین میں سوگوار ہیں ، قریہ قریہ، نگر نگر غم حسین ؑ میں ڈوبا ہواہے، آج فاطمہ سلام اللہ علیہ کے لعل کو آخری پرسہ دیا جارہا ہے۔

شہدائے کربلا کوہدیہ عقیدت پیش کرنےکےلئے آج دسویں محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس نکالے جارہے ہیں، عزاداران کا ماتم ،زنجیر زنی اور نوحہ خوانی،جگہ جگہ سبیلیں اور لنگر کا اہتمام، جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات، مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند۔

لاہور میں 10 ویں محرم کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا،جلوس روایتی راستوں پر گامزن، کراچی میں بھی یوم عاشور کا جلوس، سکیورٹی انتظامات مکمل، راولپنڈی سے شبیہہ ذوالجناح اور علم کے جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہوں گے، امام بارگاہ حفاظت علی شاہ اورکرنل مقبول حسین کالج روڈ سے جلوس بھی شامل ہوں گے

صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ یوم عاشورنہایت عظمت اور احترام کا حامل ہے،شہادت امام حسین امت مسلمہ کے لئے عظیم درس ہے،ہمیں بھی قربانی اور ایثار کاجذبہ پیدا کرنا ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ نواسہ رسول نے یزید کے جبرواستعداد اور ظلم کو ماننے سے انکار کیا،امام عالی مقام نے شہادت قبول کرلی لیکن ظلم کے سامنے سر نہ جھکایا، کہا باطل جتنا بھی عروج پر ہو، اسے مٹنا ہی ہوتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں