ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو قرض دینے کی منظوری

اسلام آباد (پبلک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

اے ڈی بی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قرض 222 کلو میٹر قومی شاہراہ این 55 شکار پور راجن پور کی اپ گریڈیشن کے لیے دیا جا رہا ہے۔ شکار پور راجن پور سیکشن کو منصوبہ کے تحت دو لین سے چار لین کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق این 55 کی اپ گریڈیشن سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن کوریڈور کے تحت کی جائے گی۔ شاہراہ کی اپ گریڈیشن کا مقصد کراچی اور گوادر کی بندر گاہوں کو اقتصادی مراکز کو جوڑنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں