19

اے این ایف کی سکھر میں کارروائی، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتار

سکھر: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے سکھر پولیس کے ہمراہ شکار پور روڈ پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
اے این ایف سکھر اور پولیس نے شکارپور روڈ پر بڑی کارروائی کرکے مشکوک ٹرک سے کروڑوں کی منشیات برآمد کرلی۔ ٹرک سے323کلو چرس اور 6کلو افیم برآمد کی گئی جبکہ بین الصوبائی گروہ کے دو کارندے بھی گرفتار کرلیےگئے۔

اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان منشیات کو چھپا کر سمگل کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کرلیا گیا۔

دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے کراچی کے علاقے کلفٹن کی کوریئر کمپنی میں ایک اور کارروائی کے دوران 850 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزمان منشیات کو آسٹریلیا بھیجنا چاہتے تھے۔ ملزمان نے آئس کو فروٹ باکسز میں چھپایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں