مہلک وائرس نے مزید75 زندگیاں نگل لیں

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان بھر میں کورونا کی صورتحال میں بہتری کا عمل جاری ہے اور گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح تقریبا سات فیصد کے قریب رہی ،مہلک وائرس نے مزید75 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد24 ہزار 923 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 53 ہزار 527 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 3 ہزار 842 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، کورونا کیسز کی شرح پاکستان بھر میں 7.1 فیصد رہی جبکہ پاکستانی عوام کی بڑی تعداد نے ویکسین لگوائی۔

این سی او سی کی طرف سے مسلسل پاکستانی عوام کو یہ ہدایت جاری کی جا رہی ہے کہ وہ عالمی وبا کی ویکسین فور ی طور پر لگائیں اور خاص طور پر عوامی مقامات پر کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں تاکہ وہ عالمی وبا سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں