” چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے“

راولپنڈی ( پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ افغانستان سے نکلنے والوں کو بھر پور معاونت دے رہی ہے، چینی شہریوں اور پاکستان میں کرنے والی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے، چینی شہریوں کی حفاظت کےُلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں،پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے۔

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ ، وزیر داخلہ شیخ رشید کے گھر تشریف لائے جہاں پر پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا، شیخ رشید احمد نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان میں تبدیل ہوتے حالات کے پیش نظر ہمارا خطہ اور زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے کے ترقی اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے،افغانستان میں امن اورمستحکم حکومت کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کررہیں، چینی شہریوں اور کمپنیوں کے لئےسکیورٹی پرٹوکول مزید سخت کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں