انڈیا اور اجیت دوول افغانستان میں بری طرح ناکام ہو گئے

اسلام آباد(پبلک نیوز) انڈیا اور اجیت دوول افغانستان میں بری طرح ناکام ہو گئے، اجیت ڈوول اور انڈیا مغرب اور افغانستان کو غلط اندازے بتاتے رہے، غلط مشوروں کی وجہ سے آج افغانستان ان کے لیے قیامت کا منظر پیش کر رہا.

اجیت دوول کی 2013 میں بھونڈی حکمت جھاڑنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، جس میں انکا کہنا تھا کہ پاک فوج کے پندرہ بیس جنرلز میں سے کسی سے بھی پوچھ لیں، ہر کوئی ایک بات کرے گا کہ افغان نیشنل آرمی میں افغانستان سنبھالنے کی اہلیت نہیں تاہم میں پاکستان کی ان باتوں کو نہیں مانتا. پروپیگنڈا پر مبنی لیکچر میں اجیت دوول نے دعوی کیا کہ افغان فورسز کو بہترین ہتھیاروں سے مسلح کیا گیا، زبردست تربیت دی جا رہی۔

تاہم اجیت دوول اور بھارتی غلط اندازوں نے مغرب کو افغانستان میں آج یہ دن دکھایا. بھارت اور امریکہ کی تربیت یافتہ بہترین افغان نیشنل آرمی نے طالبان کو پلیٹ میں رکھ کر افغانستان دے دیا. بھارت اور مغرب کو پاکستان کے حقیقت پر مبنی مشورے آج یاد آ رہے ہوں گے جب چڑیاں چگ گئیں کھیت، ہندوستان نے مسلسل عالمی طاقتوں سے نہ صرف جھوٹ بولا بلکہ انہیں مس گائیڈ کیا. وقت ہے کہ مغرب اور افغانستان اب انڈیا سے جواب طلب کرئے.

دوسری جانب سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا، انکا کہنا تھا کہ بعض امن دشمن افغانستان میں مستحکم اور مضبوط مرکزی حکومت نہیں چاہتے.گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ غیر ممالک کی دشمن ایجنسیز افغان عوام کو بغاوت پر اکسا رہی ہیں،بھارت افغانستان کے مستقبل کے بارے میں مشورے دینے کے بجائے اپنے داخلی معاملات پر توجہ دے، بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کا انتقام پاکستان سے لینے کیلئے افغان سرزمین کے استعمال سے باز رہے. سابق افغان وزیر اعظم گلبدین حکمت نے افغانستان میں امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ موقف کو بھی سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں