سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پر قاسم علی شاہ کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور(ویب‌ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پر معروف موٹیویشنل اسپیکر اور ٹی وی ہوسٹ قاسم علی شاہ کا ردعمل سامنے آ گیا.

ایک ویڈیوپیغام میں قاسم علی شاہ نے وائرل تصاویر پر ردعمل دیا. یاد رہے کہ گزشتہ روز قاسم علی شاہ کی کچھ تصاویر وائرل ہوگئی تھیں جن پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے شروع ہو گئے تھے. اپنے ردعمل میں قاسم علی شاہ نے حیرت کا اظہار کیا، انکا کہنا تھا کہ شرٹ کے بغیر تصاویر پر ردعمل دیکھ کر ہنسی آ رہی ہے ، یہ تصاویر میرے گھر کی ہیں، سوشل میڈیا پر کیے جانے والے تبصروں میں کہا جا رہا ہے کہ اس کے بعد میری کچھ اور تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئیں گی تاہم ایسا کچھ نہیں ہونے والا، جو تصاویر وائرل ہوئی ہیں ان میں بھی کوئی معیوب بات نہیں ہے .

قاسم علی شاہ کا اپنے وضاحتی بیان میں کہنا تھا کہ یہ تصاویر چند سال پرانی ہیں اور انہیں چوری کیا گیا ہے، معاملے کی انکوئری کے لیے ایف آئی اے کو درخواست کی گئی ہے، سمجھ نہیں آتی کہ میں اس پر کیا کہوں، اس کے علاوہ کہ اللہ آپ کا بھلا کرے، اگر کوئی مزید تصاویر بھی سامنے آتی ہیں تو وہ فیملی کی ہوسکتی ہیں یا بچوں کی، یا کھانا کھاتے ہوئے ہو سکتی ہیں، ایسی تصاویر جن کا انتظار ہے وہ نہیں آ سکتی ، جس انداز سے یہ لیک ہوئی ہیں ، اس شرارت کرنے والے کا جلد پتہ چل جائے گا.

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ مشہور ہوتے ہیں تو آپ کو ایک جنگ لڑنی پڑتی ہے جس کی بنیاد کوئی نہیں ہوتی، کچھ دوستوں کا خیال تھا کہ میں ان باتوں کا جواب نہ دوں ، جب اس طرح کی چیزیں سامنے آتی ہیں تو جواب دینا ضروری ہوتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں