مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

لاہور(پبلک نیوز) ذرائع کا کہنا ےہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا، مریم نواز کے دوکورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے.

ذرائع سے سامنے آنے والی خبروں کے مطابق مریم نواز مکمل طورپر صحت یاب ہیں جس کے بعد مریم نواز کا انیتس اگست کو کراچی کے جلسے میں شرکت کاامکان ہے. ذرائع کے مطابق مریم نواز آئندہ پی ڈی ایم کی میٹنگز میں بھی شرکت کریں گی.

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آزاد کشمیر میں انتخابی مہم سے واپسی پر کورونا میں مبتلا ہو گئی تھیں۔ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں