ٹک ٹاکر ہراسانی کیس میں ملزمان کی گرفتاری کی مکمل روداد

اسلام آباد ( پبلک نیوز) مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کیساتھ دست اندازی کے واقعہ میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کی شاندار کارکردگی ، ملزمان کی گرفتاری کیسے عمل میں آئی سب تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل نے اس واقعہ پر نوٹس لیا جس پر آئی جی پنجاب کی طرف سے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں رپورٹ جمع کروائی گئی ہے جس میں اس کیس سے متعلق تمام اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کیلئے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا گیا، تیس ویڈیوز، 60 تصاویر اکٹھی کرکے نادرا کو شناخت کیلئے بجھوائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق نادرا نے نو افراد کی شناخت کی، نو افراد کو گرفتار کیا گیا، انکی نشاندہی پر مزید افراد کو گرفتار کیا گیا، اب تک بانویں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے جیو فنسنگ ڈیٹا اکٹھا کیا گیا، واقعہ کی شام ساڑھے چھ سے لیکر سات چالیس تک اٹھائیس ہزار سے زائد افراد کا کال ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں