پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 25 اگست 2021

پاکستان میں کورونا بے قابو، ایک دن میں ریکارڈ 141 اموات، مجموعی تعداد 25 ہزار 220 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 199 کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 83 رہی، 91 ہزار 204 مریض زیرعلاج، 5 ہزار 586 کی حالت تشویشناک ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چارملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے، پاکستانی سفیر اوردیگر حکام نے خیر مقدم کیا، وزیر خارجہ اپنے تاجک ہم منصب سراج الدین مہرالدین کے ساتھ ملاقات کریں گے، صدر امام علی رحمان سے ملاقات بھی شیڈول، دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر علاقائی عالمی امور زیرغور آئیں گے

وزیر اعظم عمران خان آج شیخوپورہ اور لاہور کا دورہ کریں گے،وزیر اعظم شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے، رکھ جھوک جنگل راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایک اہم منصوبہ ہے جو 24 ہزار کنال اراضی پر محیط ہے، وزیراعظم لاہور بھی پہنچیں گے ،گورنر،وزیراعلیٰ اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول

طالبان کا غیرملکی افواج کے انخلا کی تاریخ میں توسیع سے صاف انکار، کہا31 اگست تک انخلا کا فیصلہ ہمارا نہیں آپ کا تھا، حدعبور ہوئی تو نتیجہ بھگتنا پڑے گا، کابل میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی نیوز کانفرنس، کہا امریکا افغانوں کو افغانستان سے نکالنے اور متنفر کرنے سے گریز کرے، عام معافی کے بیان پر قائم ہیں، انتقامی کارروائی کریں گے نہ کسی کو کرنے دیں گے۔

امریکی صدر کا افغانستان سے انخلا میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ، جوبائیڈن کہتے ہیں 31 اگست تک افغانستان سے انخلا مکمل کرلیں گے، اس سے قبل صدربائیڈن نے کہا تھا کہ 31 اگست کی ڈیڈلائن میں توسیع کرسکتے ہیں، افغان طالبان کی وارننگ کے بعد امریکی صدر نے اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں