مریم نواز کے بیٹے جنید کی نکاح والے دن گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: 2018 میں کراچی دورہ کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وہاں ایک ہوٹل میں احمد رشدی کا گانا کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔

اب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے ہی نکاح کے دن گانا گا کر وہاں موجود سب کو حیران کر دیا۔ ان کی گلوکاری کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس کے بعد سب حیرت میں مبتلا ہو گئے۔

سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام پر سامنے آنے والی یہ ویڈیو جنید کے نکاح والے دن کی ہے جس میں وہ اپنے گلوکاری کے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر بالی وڈ کا مقبول گانا ‘کیا ہوا تیرا وعدہ’ کمال خوبصورتی سے گایا۔


جنید جب گلوکاری کر رہے تھے تو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، ان کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ پہلو میں بیٹھی ہیں اور اپنے نئے نویلے شوہر کی گلوکاری سے حظ اٹھا رہی ہیں۔

ویڈیو کے کپشن میں اکاؤنٹ ہولڈر نے لکھا ہے کہ جنید صفدر ایک بار پھر انکل حمزہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے۔ جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہو چکی ہے جس کو صارفین پسند کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں