لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 3 جوان شہید

کوئٹہ (ویب ڈیسک) منگی ڈیم کے قریب لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے۔ گاڑی ٹکرانے کے باعث 3 جوان شہید اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شہوانی نے اس حوالے سے مطلع کیا۔ انھوں نے لکھا کہ زخمیوں کو کوئٹہ کے ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔


مزید لکھا کہ میجر رسالدار، حوالدار اور ایک سپاہی نے حادثہ میں جام شہادت نوش کیا جبکہ 3 سپاہی زخمی ہو گئے ہیں۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کی مغفرت فرمائے اور زخمی جوانوں کو صحت عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں