مہلک وائرس نے مزید 118 زندگیاں نگل لیں

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مہلک وائرس نے مزید 118 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 788 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 838 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 36 ریکارڈ کی گئی، 94 ہزار 573 مریض زیرعلاج، 5 ہزار 542 کی حالت تشویشناک ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے جب گزشتہ روز مہلک کورونا وائرس سے مزید 118 افراد انتقال کرگئے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دوبارہ سات فیصد سے بڑھ گئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 52ہزار 112 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں ا فسوسناک طور پر 3ہزار 838افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح ایک بار بڑھ کر 7.36 فیصد ہو گئی ہے جبکہ این سی او سی کی طرف سے مسلسل کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایایت کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں