کابل ( ویب ڈیسک ) امریکی فوج جس افراتفری میں افغانستان میں نکلی اور ان کا آخری فوجی نکلنے تک اربوں ڈالر کا جو فوجی سامان واپس افغانستان میں رہ گیا وہ تو ایک طرف ، مگر امریکی افواج افسوسناک طور پر اپنی فوج کے اہم اثاثے ، یعنی ”کے 9 فوجیوں“ کو بھی افغانستان چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکن آرمی میں ” کے 9 فوجی“ کے نام سدھائے ہوئے کتوں پر مشتمل ایک الگ یونٹ ہوتا ہے، افغانستان میں فوجی آپریشنز میں استعمال ہونے والے کے 9 فوجیوں کی تعداد 51 تھی جبکہ ایک اندازے کے مطابق امریکی آرمی اپنے کئی کتوں کو کابل ایئر پورٹ پر چھوڑ کر فرار ہو گئی ہے۔
Some of the dogs we are trying to get to safety. #OperationHercules pic.twitter.com/uQqmbLF37W
— Kabul Small Animal Rescue (@KSAnimalRescue) August 29, 2021
اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب افغانستان میں جانوروں کو بچانے والی ایک تنظیم کابل سمال اینیمل ریسکیو کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایک امریکی کتے ہرکولیس کی تصاویر شیئر کی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان مچ گیا اور اس بات کا انکشاف ہوا کہ امریکی آرمی ناصرف اپنا اربوں ڈالر کا جنگی سامان بلکہ اہم فوجی سیکشن یعنی ”کے 9 فوجی“ بھی افغانستان چھوڑ کربھاگ نکلی ۔
امریکی محکمہ دفاع نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ایسی تمام خبریں جن میں یہ کہا جا رہا ہے کہ ہم اپنے ”کے 9 فوجیوں“ کو افغانستان چھوڑآئے ہیں بالکل غلط ہیں، ہمارا ایک فوجی کتا افغانستان میں نہیں چھوڑا گیا۔
We know not having a lot of information is scary, and we know that fear leads to speculation #OperationHercules but right now PLEASE LET THE PROCESS WORK.
Calm and clear is CRITICAL@puppyrescuemis1 @SPCAINT— Kabul Small Animal Rescue (@KSAnimalRescue) August 30, 2021
مگر کہانی کچھ مختلف نظر آتی ہے۔افغانستان میں جانوروں کی بہبود کیلئے کام کرنے والی تنظیم نے اپنی ایک ٹویٹ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم جانتے ہیں کہ مکمل معلومات کا نہ ہونا خوفناک ہوتا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ خوف قیاس آرائیوں کا سبب بنتا ہے “۔