ارشد ندیم کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

راولپنڈی ( پبلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آج اولمکپس میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والے ارشد ندیم اور دیگر کھلاڑی نے ملاقات کی، آرمی چیف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اولمپکس میں آپ کی شرکت نے پوری قوم خاص طور پر نوجوان نسل کو متاثر کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹس نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والے قومی کھلاڑیوں میں ارشد ندیم،طلحہ طالب، حوالدار محمد خلیل اختر اور سپاہی گلفام جوزف شامل تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس ملاقات میں اولمپئینز کو مستقبل میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اولمپکس میں آپ کی شرکت نے پوری قوم خاص طور پر نوجوان نسل کو متاثر کیا،پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں کو فروغ دینے میں مدد کی،بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی صرف آپ کے لئے نہیں بلکہ پوری قوم کے لئے باعث افتخار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں