(پبلک نیوز ) پاک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 21 کی اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے. مشق کی آخری روز پاک بحریہ اور دیگر شریک بحری افواج کی جانب سے بحیرہ عرب میں بحری جہازوں کو ایندھن کی فراہمی، انسداد بحری قزاقی سمیت دیگر مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔