ترکی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

استنبول (پبلک نیوز) ترکی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ قرنطینہ قوانین کے حوالے سے ترکی پالیسی بدل دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی نے پاکستانی شہریوں کے لیے قرنطینہ قوانین میں مزید نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ ترکی کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

حکام نے اس حوالے سے اعلان کر دیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ سیاحوں کو بک شدہ ہوٹلوں اور طلبہ و طالبات کو اپنی رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کرنا ہو گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بحرین کی جانب سے پاکستان سفری پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں