لاہور(پبلک نیوز) پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے (اے سی سی اے) کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے والی طالبہ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے کہا کہ سخت امتحان کے لیے ’مطالعے پر توجہ مرکوز کرنا‘ پہلی ضرورت ہے۔ زارا نعیم کا کہنا تھا کہ پڑھائی کا مجھے ہمیشہ سے شوق تھا، اگرچہ اے سی سی اے آسان نہیں ہے لیکن اگر آپ مختص کرلیں تو آپ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے اے سی سی اے کی فائنینشل رپورٹنگ میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں 2 سال کا عرصہ لگا، اے سی سی اے کی کوئی خاص کلاسز نہیں لیں بس سخت محنت کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کے نام روشن کرنے میں کامیاب رہی۔
I keep saying this… Give Pakistani girls an equal chance and they can take on and beat the best in the world. Proud of #ZaraNaeem and wish her the best in her future goals pic.twitter.com/WPfmAfAOB0
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 16, 2021
زارا نعیم کو اے سی سی اے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے کے بعد عالمی انعام یافتہ (Global PrizeWinner)قرار دیا گیا ہے۔
A very proud moment for Pakistan as Zara Naeem has been declared the global prizewinner for scoring the highest marks in ACCA. pic.twitter.com/gzVWzYTuDJ
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 13, 2021