شاہ محمود قریشی کو ڈنمارک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپ کفوڈ کا ٹیلی فون۔ دونوں وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے مابین، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ وزیرخارجہ نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کو افغانستان سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے، عالمی تنظیموں، میڈیا اور دیگر افرادکے محفوظ انخلاکے لئے پاکستانی معاونت سے آگاہ کیا۔

ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیب کوفوڈ نے کابل سے ڈنمارک کے شہریوں کو نکالنے میں بھرپور معاونت کی پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے ڈنمارک کی حکومت پر زور دیا کہ پاکستان میں سیکورٹی اور وبائی صورتحال میں بہتری کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے لیے سفری ہدایت نامے پر نظر ثانی کرے۔

وزیر خارجہ نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے پاکستان کو ڈنمارک کی مسلسل حمایت پر، ڈینش وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈینش ہم منصب کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔ ڈینش وزیر خارجہ نے شکریہ کے ساتھ قبول کرتے ہوئے جلد دورہ ءپاکستان کا عندیہ دیا۔
ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیب کوفوڈ نے بھی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہ ڈنمارک کی دعوت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں