کنٹوٹمنٹ بورڈز انتخابات سے (ن) لیگ کی حیثیت آشکار ہوگئی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں مقابلہ پی ٹی آئی کے امیدواروں اور ان کارکنان کے درمیان تھا جنہیں پاکستان تحریک انصاف ٹکٹ نہیں دے سکی تھی، ان نتائج نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی کا پاکستان کے ہر علاقے میں ووٹ بنک ہے

سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ واحد وفاقی جماعت جس کے ملک بھر میں اور ہر علاقے میں ووٹ ہیں وہ تحریک انصاف ہے اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی حیثیت پھر آشکار ہو گئی

ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں مقابلہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز اور ان کارکنان کے درمیان رہا جن کو ٹکٹ نہیں مل سکا، اور انھوں نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیا، نتائج نے ظاہر کیا ہے کہ اپوزیشن کی رہی سہی حیثئت بھی ختم ہو چکی ہے اور وہ بری طرح شکست کھا چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں