فیصل: پارک میں لڑکیوں کو ہراساں کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

فیصل آباد:(پبلک نیوز) پارک میں لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا واقعہ،مقدمہ درج،3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان پارک میں موجود 4 سہیلیوں کے دوپٹے اور ہاتھ کھینچ کر چومتے رہے، لڑکیاں خوف سے بھاگیں تو ملزمان پارک سے باہر تک پیچھا کرتے رہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان عبداللہ، اسد اور نثار نے پسٹل کے زور پر لڑکیوں سے انکے موبائل نمبرز مانگے، واقعہ تھانہ سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی کے پارک میں پیش آیا.

ایف آئی آر کے مطابق میٹرک کی طالبہ ر-م اپنی تین سہیلیوں کے ہمراہ پارک میں سیر کیلئے گئی تھی۔ پولیس تھانہ سمن آباد نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں