لاہورکی ٹریفک نظام رینکنگ میں بہتری، دنیا کے بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت میں انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے ثمرات سامنے آنے لگے۔ لاہورکی دنیا کے بڑے شہروں میں ٹریفک نظام رینکنگ میں بہتری۔

لاہور رینکنگ کے اعتبار سے لندن، نیویارک، پیرس، بیجنگ، سڈنی اور ماسکوسے کئی گنا اوپر آگیا۔ ٹریفک مینجمنٹ عالمی رینکنگ میں لاہور نے دبئی، استنبول، قاہرہ، تہران، دہلی اور ریاض کو بھی پچھاڑ دیا۔ سیف سٹیز انٹیلجنٹ ٹریفک سسٹم سے لاہور میں جان لیوا حادثات میں 33 فیصد کمی آئی۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور میں بہتر ٹریفک مینجمنٹ سے سفر کے دورانیے میں 35 فیصد بہتری آئی۔ ای چالان سسٹم سے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزیوں میں 56 فیصد کمی آئی۔ سیف سٹیز اتھارٹی ٹریفک پولیس کی معاونت سے سسٹم میں مزید بہتری کیلئے کوشاں ہے۔ شہری ٹریفک صورتحال سے آگاہی کیلئے سیف سٹیز ریڈیو88.6 سنیں۔

ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ شہری ای چالان کی تفصیلات کیلئے اپنی گاڑی کے چیسز نمبر 8815 پر میسج کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں