عمر شریف کے ویزہ کے معاملہ پر اہم پیشرفت

اسلام آباد (پبلک نیوز) اداکار عمر شریف کے ویزہ کے معاملہ پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ آ گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس نےاداکار عمر شریف کے ویزہ کے کوائف متعلقہ سفارتخانے کو بجھوا دئیے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ عمرشریف کے ویزہ سے متعلق کوائف ان کے خاندان کے تعاون سے بھجوائے گئے۔ انشاللہ بہت جلد اداکار عمر شریف کو ویزہ ایشو ہو جائے گا۔ وزیراعظم آفس ان کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکار عمر شریف ملک کا سرمایہ اور پہچان ہیں، ثقافتی شعبہ میں ان کی عظیم خدمات ہیں۔ عمرشریف کی صحت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔ عمر شریف کے ویزہ پراسس میں بھی ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں