22

ٹک ٹاک نے اپنی یونیورسٹی کھول لی؟

ویب ڈیسک : اس سال ٹِک ٹاک کو آپ کاروبار، ای کامرس اور دیگر معاشی سرگرمیوں میں بھی مدد گار پائیں گے ۔ایک نئی پیشرفت کے طور پر ٹک ٹاک نے سیلریونیورسٹی کا آغاز کیا ہے جسے ابتدائی طور پر انڈونیشیا میں جاری کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک کی خواہش ہے کہ اس کے صارفین اور یوزرز کسی طرح اپنی ویڈیوز سے رقم کماسکیں ۔ اس ضمن میں ٹک ٹاک نے شوپیفائی سے معاہدہ کیا ہے اور سیلریونیورسٹی کو بھی شروع کیا ہے۔ ٹک ٹاک نے اس کے متعلق باقاعدہ اپنے بلاگ میں تفصیلات بتائی ہیں۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلریونیورسٹی کا مقصد ٹکِ ٹاک پر کاروبار میں مدد دینا ہے۔ اس ضمن میں ہم سیلر کے ٹول کے لیے اسباق، معلومات اور اپ ڈؑیٹس فراہم کررہے ہیں۔ اس طرح صارفین بڑی تعداد میں خریدوفروخت شروع کرسکتے ہیں۔
اس کے تحت صارفین کئی طرح سے اپنی اشیا بیچ سکیں گے۔ ٹک ٹاک اب یہ سہولت دے رہا ہے کہ آپ خود لائیواسٹریمنگ اور اپنے پیج سے اشیا فروخت کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب ویڈیو میں سامنے اور پس منظر میں بھی اشیا ڈالی جاسکتی ہیں اور انہیں فروخت کیا جاسکتا ہے۔

مزید یہ کہ جو بھی ٹِک ٹاک پر سائن اپ کرے گا وہ پروفائل کی دوسری ٹیب میں اپنی اشیا فروخت کے لیے رکھ سکے گا۔ دوسری جانب اب ٹک ٹاک وابستہ (ایفلیئٹ) شراکتی کاروبارکی ترغیب بھی دے رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ٹِک ٹاک بے مصرف ویڈیو کو کاروبار میں بدلنا چاہتا ہے۔ اگر کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں ہوتا تو اس کے صارفین بہت جلد یوٹیوب اور انسٹاگرام کا رخ کریں گے تاکہ وہ وہاں کچھ کماسکیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹِک ٹاک اس سال مزید کاروباری مواقع بھی پیش کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں