اسرائیل نے غزہ کیلئے کورونا ویکیسن کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک : اسرائیل نے حماس کے زیرانتظام فلسطین کے علاقے غزہ کے لیے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ان کے ایک فوٹو گرافر نے کیریم شیلوم میں پہنچائی گئی ویکیسن کی کھیپ کو دیکھا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے روسی ویکسین اسپٹنک فائیو کی 2 ہزار خوراکیں بھیجی گئی ہیں۔

قبل ازیں فلسطینی اتھارٹی نے کہا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے ویکسین بھیجنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، جو طبی عملے کو فراہم کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں