عمر شریف اور اہل خانہ کو ویزے جاری ، وزیر اعظم دعا گو

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے لیجنڈ فنکار عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ جانے کیلئے ویزوں کا اجرا ہو گیا ہے، وہ جلد علاج کیلئے امریکہ روانہ ہو جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان لیجنڈ فنکار کی جلد صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل اور دیگر حکومتی ٹیم نے پاکستانی لیجنڈ فنکار عمر شریف کی صحت یابی کیلئے خصوصی کوششیں کرتے ہوئے ان کے اور اہل خانہ کے ویزوں کے اجرا کو یقینی بنا دیا ہے، عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو ویزے جاری کر دئیے گئے ہیں ، فنکار کے اہل خانہ نے اس تعاون پر وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ” عمر شریف صاحب اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔ اب وہ جلد اپنے علاج کے لئے امریکہ روانہ ہوں گے۔ ان کے اہلخانہ نے اس تمام پراسس میں تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم صاحب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں