واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) ایک طرف بھارتی سکھوں کا کہنا ہےکہ کسانوں کے احتجاج کے دوران انتہا پسند مودی سرکار نے مبینہ طورپر تین ہزار سے زائد سکھوں کا قتل کیا ہے جبکہ دوسری طرف نریندر مودی بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں اور ایسے موقع پر خالصتان تحریک نے امریکہ میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خالصتان آزادی کی تحریک سے وابستہ تنظیم سکھ فار جسٹس نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے موقع پر احتجاج ہو گا، کیونکہ مودی نے بھارت میں پرامن احتجاج کرنے والے کسانوں پر تشدد کیا اور اب تک مبینہ طور پر تین ہزار سے زائد سکھوں کو موت کے منہ میں دھکیلا ہے۔
taking on khalistan is absolutely necessary, but not by the likes of you.
taking it on because you seek a 'hindu' stan only suggests you need to be taken on as well. https://t.co/wn8CVPPpvn
— Hartosh Singh Bal (@HartoshSinghBal) September 12, 2021
اس حوالے سے سکھ تنظیم کی طرف سے سوشل میڈیا اور امریکہ میں پوسٹرز لگا دئیے گئے ہیں جن کا متن کچھ یوں ہے کہ مودی سرکار نے بھارتی پنجاب میں احتجاج کرنے والے مبینہ طور پر تین ہزار سے زائد سکھوں کو قتل کیا ہے، اس لئے مودی کے 25 ستمبر کے دورہ کے موقع پر امریکہ میں پرزور احتجاج کی کال دیدی گئی ہے
خالصتان تحریک کے سکھ رہنما گرپٹونٹ سنگھ پنون نے سوشل میڈیا پر جاری کی جانیوالی ایک ویڈیو میں کہا کہ مودی بھارت کا تخریب کار چہرہ ہے، گزشتہ نو ماہ میں ہمارے تین ہزار سے زائد کسان بھائیوں کی موت ہو چکی ہے اور اس کا ذمہ دار مودی ہے، مودی یاد رکھنا، وائٹ ہاؤس میں تمہاری آمد کے موقع پر تمہیں ہمارا سامنا کرنا پڑے گا۔
On 25 sept Indian PM Modi visit to the usa , and #SikhsForJustice will besiege the #WhiteHouse and the #UNO #Kashmiris who lives in US
They should also protest in front of White House on Sept 25 #Khalistan 👇#KashmirFacingGenocide pic.twitter.com/UmeRJvVGqw— 🅿🆁🅾🆃🅾🅽🆇 (@suspense786) September 16, 2021
سکھ رہنما نے کہا کہ تمہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا، جب یہ اقوام متحدہ میں امن کا پرچار کر رہا ہو گا اس وقت خالصتان کے سکھ اس مودی کو دنیا کے سامنے ننگا کریں گے، مودی تم امریکہ میں جاگ کر راتیں گزارو گے اور ہم تمہا را چھپا ہوا چہرہ سامنے لے کرآئیں گے، سکھ قوم کو یہ بات یاد رکھنا چاہئے کہ جب تک تم اپنا حق نہیں لو گے تمہاری زمینوں پر قبضہ ہوتا رہے گا۔