پاک نیوزی لینڈ سیریز میں ڈی آر ایس کی عدم دستیابی

راولپنڈی ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان ، نیوزی لینڈ سیریز میں ڈسیژن ریویو سسٹم کی عدم دستیابی، تین ون ڈے میچز کو دو طرفہ سیریز کے میچز شمار کیا جائے گا، چیئر مین پی سی بی نے ڈی آر ایس نہ ہونے کی تحقیقات کروانے کا ا علان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورہ پر ہے اور آج راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کھیلا جارہا ہے لیکن حیران کن طور پر آج کے میچ میں ڈی آر ایس یعنی ڈسیژن ریویو سسٹم ہی کام نہیں کر رہا ہے۔

چیئر مین بی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ڈی آر ایس نہ ہونا شدید غفلت ہے اور اس کے ذمہ داروں کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی، اس حوالے سے پاک انگلینڈ سیریز سے قبل غیر ملکی کمپنی سے اس حوالے سے پیشگی معاہدہ کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں