ن لیگ میں بیانیے کی جنگ، احسن اقبال کی وضاحت

اسلام آباد(پبلک نیوز) مسلم لیگ ن میں‌جاری بیانیے کی جنگ پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال احسن اقبال نے وضاحت جاری کی ہے.

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء کا ٹؤئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ PMLN کے ہر مخلص کارکن کا فرض ہے کہ اسکی تنقید کا ہدف مخالفین ہوں-انہوں نے کہا کہ ایسی بیان بازی جس سے مخالفین کے بیانیہ کو تقویت ملے یا جس سے جماعت کے اندر انتشار کا تاثر ابھارا جائے قطعا نواز شریف کا بیانیہ نہیں ہو سکتا-#PMLN کا ہر لیڈر اور کارکن نواز شریف کا سپاہی ہے-ہم پہ سب کا احترام لاذم ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز احسن اقبال کی طرف سےمیاں جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ میاں جاوید لطیف نے بیان دیا تھا کہ ن لیگ میں مفاہمت والے لوگ اسائمنٹ پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں