کورونا سے مزید 71 مریض انتقال کر گئے

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی کا عمل مسلسل جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 71 مریض انتقال کر گئے ، جبکہ عالمی وبا سے بچائو کیلئے این سی او سی کی طرف سے عوام کو مسلسل ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر میں 55ہزار 27افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے افسوسناک طور پر 2ہزار 580مریضوں میں کورونا مثبت وائرس کی تصدیق ہوئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.68فیصد رہی ۔

پاکستان بھر میں اس وقت 4 ہزار 964مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، افسوسناک طور پر مجموعی طور پر 27ہزار 206مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3ہزار 164مریض کورونا سے صحت مند ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں