دیویا اگرووال نے بگ باس او ٹی ٹی سیزن ون جیت لیا

ممبی ( ویب ڈیسک ) بھارتی ریالٹی شو بگ باس کے پہلے ڈیجٹل سیزن او ٹی ٹی کی فاتح دیویا اگروال قرار پائیں، ان کے ساتھ رنر اپ نشانت بھٹ رہے ، دیویا اس سے قبل ایس آف سپیس کے سیزن ون کی ونر بھی رہ چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں پہلی بار بگ باس او ٹی ٹی کا آغاز ہوا ہے جب بگ باس کے ریگولر سیزن کے ساتھ بھارتی ڈائریکٹر کرن جوہر کی میزبانی میں بگ باس او ٹی ٹی شروع کیا گیا جو روایتی طور پر ٹی وی پر ریلیز نہیں کیا گیا بلکہ اسے 24 گھنٹے لائیو ایپ اور دیگر ڈیجٹل پلیٹ فارمز پر دکھایا گیا۔

بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے سیزن کی فاتح دیویا اگروال قرارپائی ہیں جس پر دنیا بھر میں بگ باس لوورز کی طرف سے حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ دیویا نے پورے سیزن کے دوران کوئی ایسی پرفارمنس نہیں دی تھی جس پر انہیں اس ٹرافی کا حقدار قرار دیا جاتا ہے۔

دیویا اس سے قبل کئی ریالٹی شوز میں پرفارم کر چکی ہیں، انہوں نے ایم ٹی وی سپلٹس ولا سیزن 10 کے فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ ایک اور ریالٹی شو ایس آف سپیس سیزن ون کی فاتح بھی رہی، دیویا اگرووال کے ساتھ فائنل میں نشانت بھٹ پہنچے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں