باکسر عامر خان کو امریکی جہاز سے اتار دیا گیا، سفر پر تاحیات پابندی

نیو یارک ( ویب ڈیسک ) پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ایئر لائن کی پرواز سے اتار تے ہوئے ان پر تاحیات پابندی بھی عائد کر دی ہے، انہیں طیارہ رکوا کر دوست کے ساتھ اتارا گیا جبکہ عامر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماسک پہن رکھا تھا اور ایس او پیز کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی سپر سٹار باکسر عامر خان امریکی ایئر لائن کے ذریعے امریکہ جانا چاہتے تھے، وہ طیارے میں سوار ہوئے تو مبینہ طور پر ماسک کے معاملے پر انہیں طیارے سے اتار دیا گیا ۔

اس حوالے سے باکسر عامر خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے ساتھی کا ماسک شاید زیادہ اوپر نہیں تھا مگر انہوں نے ایس او پیز کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی تھی، ایئر لائنز کے پاس اس سارے واقعہ کی ویڈیو ہو گی کہ وہ بے قصور ہیں، امریکن ایئر لائن کی طرف سے یہ زیادتی بہت ناگوار ہے اور مجھے دوسری پرواز سے ٹریننگ سیشن میں شرکت کیلئے نیو یارک جانا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں