پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ کیخلاف سخت موقف اختیار کرنیکا فیصلہ

لاہور(پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈنے نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا.

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے اجلاس سے قبل رکن ممالک کے ساتھ لابنگ کرے گا. دنیا کے بااثر کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز سے رابطے، مؤقف میں حمایت مانگی جائے گی اور دوسرے مرحلے میں کرکٹ بورڈز سے رابطے کیے جائیں گے.

ذرائع پی سی بی نے کہا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں بھی اس حوالے سے بات کی جائے گی، آئی سی سی بورڈ میٹنگز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران ہوں گی ، آئی سی سی میٹنگز کی تاریخوں کا جلد اعلان کیا جائے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار.ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے موقف کی تائید کی گئی ۔ پی سی بی نے کسی موقع پر نیوزی لینڈ کے موقف کی تائید نہیں کی .

ذرائع پی سی بی کے مطابق کسی حکومتی عہدیدار یا سیکورٹی ایجنسی نے بھی تائید نہیں کی، پی سی بی کے ساتھ تاحال سیکورٹی تھریٹس کی معلومات شئیر نہیں کی گئیں، پی سی بی اپنے موقف پر قائم ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ فیصلہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں