پاک فضائیہ نے انٹر سروسز گالف چیمپئین شپ 2021  جیت لی

اسلام آباد(پبلک نیوز) ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے انٹر سروسز گالف چیمپئین شپ 2021  جیت لی.

ترجمان کے مطابق گالف چیمپئین شپ پاکستان ائیر فورس سکائی ویو گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ائیر وائس مارشل ظفر اسلم تقریب تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی تھے، ائیر وائس مارشل ظفر اسلم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گالف تینوں مسلح افواج کے کھلاڑیوں کو قریب لا کر صحتمند سرگرمیوں کو فروغ دینے کا باعث ہے، ائیر وائس مارشل ظفر اسلم نے جیتنے والوں کھلاڑیوں کو ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے.

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ انٹر سروسز گالف چیمپیئن شپ کی پروفیشنل ٹرافی پاک فضائیہ نے جیتی، پاک آرمی نے گالف کی ایمیچئیر ٹرافی حاصل کی، گیسٹ کیٹگری میں ریئر ایڈمرل طارق علی، بریگیڈیئر طاہر اور ریئر ایڈمرل عبدالباسط نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا نیٹ انعام حاصل کیا۔ پہلے، دوسرے اور تیسرے گراس انعام کے حقدار ائیر کموڈور طارق عثمان عباس، کموڈور ساجد حسین اور ائیر کموڈور عمران مدد ترمذی قرار پائے
سب سے طویل شاٹ کا انعام کموڈور  وجیہ الحسن  نے حاصل کیا.

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پن کے نزدیک ترین شاٹ  کا انعام ایئر وائس مارشل ظفر اسلم  نے حاصل کیا، انٹر سروسز گالف چیمپئین شپ۔2021 پاک آرمی، نیوی اور فضائیہ کی ٹیموں کے مابین 15 تا 19 ستمبر 2021 کھیلی گئی. چیمپئین شپ کا مقصد صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں