پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،20ستمبر2021

نیشنل ٹی 20 کپ شیڈول کی تاریخوں کو تبدیل کر دیا گیا، پی سی بی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان آج یا کل کرے گا

سندھ میں تعلیمی اصلاحات کا بڑا کیس، گریجویشن ڈگری 16 سالہ نہ کرنے پر عدالت سیکرٹری تعلیم پر سخت برہم، دو سال بعد تمام 350 کالجز میں گریجویشن کا چار سالہ پروگرام شروع کرنے کا حکم

سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل بھی محمد عامر کی طرح پی سی بی کی رویے سے ناخوش، ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے مجھے کوئی رسپانس نہ ملا۔ ایک آرگنائزیشن کی جانب سے یہ مکمل طور پر غیر اخلاقی ہے

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے لاہور کو کوڑے سے پاک کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج رات سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ ستمبر تک ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارش کا باعث بنیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں