ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد انگلینڈ کی جانب سے بھی پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ جاری کردہ علانیہ ٹویٹ میں کہا گیا ‘ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ بورڈ نے دونوں ٹیموں کے اکتوبر میں دورے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔’
انگلیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ختم کرنے کے باضابطہ اعلان میں کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ کی جانب سے مینز اور ویمنز دونوں ٹیموں کے دورے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انگلش کرکٹ بورڈ نےجاری بیان میں کہا کہ کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی حفاظت اور ذہنی صحت اولین ترجیح ہے۔ اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ دورہ ختم کرنے کے فیصلہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مایوسی کا سامنا ہو گا۔ کیونکہ پی سی بی کی جانب سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی اور بحال کی غرض سے انتھک محنت اور کوششیں کی گئیں۔ پی سی بی کا پچھلے دو مہینوں میں انگلش کرکٹ سے کیا گیا تعاون دوستی کی واضح مثال ہے۔
"We can confirm that the Board has reluctantly decided to withdraw both teams from the October trip."
🇵🇰 #PAKvENG 🏴
— England Cricket (@englandcricket) September 20, 2021
کہا گیا کہ دورہ ختم کرنے کے فیصلہ سے پڑنے والے اثرات پر معذرت خواہ ہیں اور 2022 کے لیے اپنے دورہ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں دورہ کرنا کھلاڑیوں کے لیے آئیڈیل نہیں ہو گا۔
Disappointed with England, pulling out of their commitment & failing a member of their Cricket fraternity when it needed it most. Survive we will inshallah. A wake up call for Pak team to become the best team in the world for teams to line up to play them without making excuses.
— Ramiz Raja (@iramizraja) September 20, 2021
چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی۔ انگلینڈ اس وقت سیریز سے دستبر دار ہوا جب ہمیں زیادہ ضرورت تھی۔ ہم اپنی کرکٹ جاری رکھیں گے۔