ایمی ایوارڈز 2021: کون سا اعزاز، کس کے نام؟

ویب ڈیسک: امریکہ میں ٹیلی وژن پروگراموں کے دنیا بھر میں مشہور ایمی ایوارڈ جس کا چرچہ ان دنوں میڈیا اور سوشل میڈیا دونوں جگہ پر ہے۔ 73 ویں ایمی ایوارڈز کا اعلان ہوتے ہی اس کے چرچے چھڑ جاتے ہیں۔

ایمی ایوارڈ کے لیے تقریب کا خصوصی طور پر لاس اینجلس میں انعقاد ہوا۔ جس کی میزبانی امریکی اداکار سیڈرک دی انٹرٹینر نے کی۔ برطانوی شاہی خاندان کے گرد گھومتی سیریز دی کراؤن برطانوی ساکر ٹیم کی جانب سے امریکہ کے کوچ کی کہانی پر بنائے گئے مزاحیہ شو ٹیڈ لاسو اور میئر آف ایسٹ ٹاؤن نے 12 میں سے 10 ایوارڈز اڑا لیے۔


اگر ہوں کہا جائے کہ ایمی ایوارڈ کا میلہ دی کراؤن نے لوٹ لیا ہے تو کچھ مضائقہ نہ ہو گا۔ دی کراؤن کو بہترین اداکار اور اداکارہ سمیت 7 ایوارڈز کے لیے حقدار ٹھہرایا گیا۔ ایپل ٹی وی پلس کے ٹید لاسو اور ایچ بی او کے میئر آف ایسٹ ٹاؤن ایمی ایوارڈز میں پہلے ایوارڈ سے نوازے گئے۔


ٹیڈ لاسو نے بہترین کامیڈی جبکہ کوئن گیمبٹ نے بہترین محدود سیریز کا اعزاز اپنے نام کیا۔ دی کراؤن کو بہترین ڈرامہ سیزیر کا ایوارڈ ملا۔ بہترین اداکارہ اولیویا کولمین قرار پائیں۔ بہترین اداکار کے لیے جوش او کونر کا نام سر فہرست رہا۔ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ گلین اینڈریسن جبکہ بہترین معاون اداکار کے لیے توبیاز مینزیز کامیاب ٹھہرے۔

اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے محدود سیریز میئر آف ایسٹ ٹاؤن کے لیے نبھائے گئے کردار پر بہترین مرکزی اداکارہ کا ایوارڈ اڑایا۔ بہترین ڈرامہ سیریز رائٹر برطانوی مصنف پیٹر مورگن تھے۔ بہترین ڈرامہ سیریز ڈائریکٹر ایوارڈ دی کراؤن کے ہدایتکار جیسیکا ہوبز کے نام ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں