ملک بھر میں آج سے بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گئیں، آج سے بارشوں کا سلسلہ پاکستان بھر کے بیشتر علاقوں میں شروع ہونے کی پیش گوئی ہے جو 25 ستمبر تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج 21 ستمبر سے 24 ستمبر جمعہ کی شام تک پاکستان بھر کے مختلف علاقوں خاص طور پر آزاد کشمیر ، اسلام آباد راولپنڈی اور اٹک ، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ،نارووال،حافظ آباداور گوجرانوالہ، لاہور اوکاڑہ، فیصل آباد،سر گودھا، میا نوالی،جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کا امکان

کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ میں بارش کی پیشگوئی ہے ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان میں بارش کی پیشگوئی ہے، غذر، استور، دیامیر، اسکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانچی اورخرمنگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے، اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

جمعرات کی شام سے ہفتہ کے دوران ٹانک ،کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی پنجاب میں بارش کی پیش گوئی ہے۔ ، بھکر،لیہ، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، خا نیوال، ملتان میں بارش کا امکان ہے ،مشرقی بلوچستان میں کوہلو، لورالائی ، بارکھان، ژوب، مو سی خیل، کو ئٹہ ، ز یا رت ، قلات میں بارش متوقع ہے ،کراچی اورحیدرآباد میں جمعرات سے بارش کا امکان ہے ۔

میرپور خاص ، تھر پارکر،عمر کوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، دادو، شہید بینظیرآباد، سکھر ، لاڑکانہ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے ،ملک کے زیریں علاقوں میں چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، بارش کے باعث حالیہ شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں