شریف خاندان نے کرپشن کی گاجریں کھائیں، مروڑ تو اٹھیں گے

لاہور ( ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے کرپشن کی گاجریں کھائی، پیٹ میں مروڑ تو اٹھیں گے، سارے ن لیگی رہنما مل کر بھی اپنے آقا کے دامن سے کرپشن کے داغ نہیں دھو سکتے، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں نواز شریف کی جائیداد قرقی احتسابی اداروں کا بڑا کارنامہ ہے۔

ایک بیان میں پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈز کی ریکوری کو سیاسی انتقام کا نام دینا سمجھ سے بالاتر ہے، نواز شریف سچے ہوتے تو سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرتے، سپریم کورٹ میں سزا کو چیلنج نہ کرنا بتاتا ہے کہ “دال میں کچھ کالا ہے، اپوزیشن جماعتوں کو منظم ہونے کا مشورہ دینے والی ن لیگ خود بکھری پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں حکومت بیگم صفدر اعوان کو سیاست سے باہر کر رہی ہے، ہم کہتے ہیں کہ بیگم صفدر اعوان کا ملکی سیاست میں سرے سے سٹیک ہے ہی نہیں، ن لیگ نے تو کرکٹ کے موضوع پر بھی سیاست کرنے سے ہاتھ نہ کھینچا، اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی تلوں میں اب تیل نہیں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں